cover image

پیرس

فرانس کا دار الحکومت اور سب سے بڑا شہر / From Wikipedia, the free encyclopedia

پیرس (انگریزی: Paris) (فرانسیسی تلفظ: [paʁi] (Speaker_Icon.svg سنیے) پاغی) فرانس کا دار الحکومت اور سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے، 2019 میں کے تخمینہ آبادی کے مطابق اس میں 2,165,423 رہائشی تھے جو اس کے رقبہ 105 کلومیٹر (41 مربع میل) سے زیادہ کے علاقے میں تھے، [4] جو اسے 2020ء میں دنیا کا 34 واں سب سے زیادہ گنجان آباد شہر بناتا ہے۔ [5] پیرس کی آبادی 2023 میں بڑھ کر 2240621 ہو چکی ہے۔[6] سترہویں صدی سے پیرس دنیا کے مالیاتی، سفارت کاری، تجارت، فیشن، فن طباخی اور سائنس کے دنیا کے بڑے مراکز میں سے ایک رہا ہے۔ آرٹس اور سائنسز میں اس کے اہم کردار کے ساتھ ساتھ شارعی روشنیوں کے اس کے ابتدائی نظام کی وجہ سے انیسویں صدی میں اسے "روشنیوں کا شہر" کہا جانے لگا۔ [7] جنگ عظیم دوم سے پہلے لندن کی طرح، اسے کبھی کبھی دنیا کا دار الحکومت بھی کہا جاتا تھا۔

Quick facts: پیرس Paris, ملک, علاقہ, محکمہ, بین الاجتماعی...

پیرس
Paris
دار الحکومت
پیرسParis
پرچم
پیرسParis
قومی نشان
نعرہ: Fluctuat nec mergitur
"لہروں سے اچھالا گیا لیکن کبھی ڈوبا نہیں"
مقام پیرس
Paris
Map
پیرسParis is located in فرانس
پیرسParis
پیرس
Paris
پیرسParis is located in ایل-دو-فرانس (علاقہ)
پیرسParis
پیرس
Paris
متناسقات: 48°51′24″N 2°21′08″E
ملکفرانس
علاقہایل-دو-فرانس
محکمہپیرس
بین الاجتماعیگرینڈ پیرس
انتظامی تقسیم20 آرونڈسمینٹ
حکومت
  میئر (2020–2026) این ایدالگو (پی ایس)
Area1105.4 کلومیٹر2 (40.7 میل مربع)
  شہری (2020)2,853.5 کلومیٹر2 (1,101.7 میل مربع)
  میٹرو (2020)18,940.7 کلومیٹر2 (7,313 میل مربع)
آبادی (Jan. 2018)[1]property
  شہری (2019[2])10,858,852
  شہری کثافت3,800/کلومیٹر2 (9,900/میل مربع)
  میٹرو (جنوری۔ 2017[3])13,024,518
  میٹرو کثافت690/کلومیٹر2 (1,800/میل مربع)
نام آبادیپیرسین (انگریزی زبان) پیرسین (مذکر)، پیرسیئن (مونث) (فرانسیسی زبانپاغیگو (مذکر)، "پاغیگوت" (مونث) (فرانسیسی، بول چال)
منطقۂ وقتمرکزی یورپی وقت (UTC+01:00)
  گرما (گرمائی وقت)مرکزی یورپی گرما وقت (UTC+02:00)
انسی/ڈاک رمز75056 /75001-75020, 75116
بلندی28–131 میٹر (92–430 فٹ)
(avg. 78 میٹر یا 256 فٹ)
ویب سائٹwww.paris.fr
1 French Land Register data, which excludes lakes, ponds, glaciers > 1 km2 (0.386 sq mi or 247 acres) and river estuaries.
Close

پیرس کا شہر پیرس علاقہ یا ایل-دو-فرانس علاقے کا مرکز ہے۔ 2019ء میں 12,262,544 کی تخمینہ شدہ آبادی کے ساتھ یہ فرانس کی آبادی کا تقریباً 19% ہے۔ [8] پیرس علاقے کی 2019ء میں خام ملکی پیداوار 739 بلین یورو (743 بلین امریکی ڈالر) تھی، جو یورپ میں سب سے زیادہ ہے۔ [9] اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ کے ورلڈ وائیڈ کاسٹ آف لیونگ سروے کے مطابق، 2021ء میں پیرس، سنگاپور اور تل ابیب کے ساتھ رہائش کے لیے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ مہنگا شہر تھا۔ [10]

پیرس ایک اہم ریلوے، ہائی وے اور ہوائی نقل و حمل کا مرکز ہے جس کی خدمت دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے ذریعے کی جاتی ہے: پیرس-شارل دے گول ہوائی اڈا (چارلس ڈی گال ہوائی اڈا) (یورپ کا دوسرا مصروف ترین ہوائی اڈا) اور پیرس اورلی ہوائی اڈا۔ [11][12] 1900ء میں کھولا گیا، شہر کا سب وے نظام، پیرس میٹرو روزانہ 5.23 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ [13] ماسکو میٹرو کے بعد یہ یورپ کا دوسرا مصروف ترین میٹرو نظام ہے۔ شمالی اسٹیشن دنیا کا 24 واں مصروف ترین ریلوے اسٹیشن ہے اور 2015ء میں 262 ملین مسافروں کے ساتھ جاپان سے باہر واقع مصروف ترین ریلوے اسٹیشن ہے۔ [14] پیرس خاص طور پر اپنے عجائب گھروں اور تعمیراتی نشانیوں کے لیے جانا جاتا ہے: لووغ کو 2021ء میں کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے میوزیم کی طویل بندش کے باوجود 2.8 ملین زائرین دیکھنے آئے، [15] اورسے عجائب گھر، مارموتان مونے عجائب گھر اور اورنجری عجائب گھر فرانسیسی تاثریت فن کے مجموعوں کے لیے مشہور ہیں۔ پومپیدؤ سینٹر، جدید فن کا قومی عجائب گھر، رودان عجائب گھر اور پکاسو عجائب گھر یورپ میں جدید اور عصری فن کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ شہر کے مرکز میں سین کے ساتھ واقع تاریخی ضلع کو 1991ء سے یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے۔ وہاں کے مشہور مقامات میںنوٹرے ڈیم کیتھیڈرل اور جزیرہ شہر شامل ہے۔ 15 اپریل 2019ء میں نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل آتشزدگی کے بعد اب تزئین و آرائش کے لیے بند ہے۔ دیگر مشہور سیاحتی مقامات میں گوتھک شاہی مقدس چیپل شامل ہے جو جزیرہ شہر میں واقع ہے، ایفل ٹاور 1889ء کی پیرس یونیورسل نمائش کے لیے تعمیر کیا گیا، گرینڈ محل اور پاتی محل 1900ء کی پیرس یونیورسل نمائش کے لیے بنایا گئے تھے، شانزے الیزے پر فتح کی محراب اور اور مونمارتے کی پہاڑی اس کی فنی تاریخ اور اس کے ساتھ سیکرڈ ہارٹ آف مونمارتے شامل ہیں۔ [16]

پیرس اقوام متحدہ کی کئی تنظیموں بشمول یونیسکو کی میزبانی کرتا ہے، اور دیگر بین الاقوامی تنظیمیں جیسے انجمن اقتصادی تعاون و ترقی، او ای سی ڈی ڈویلپمنٹ سینٹر، بین الاقوامی بیورو آف ویٹ اینڈ میژرز، انٹرنیشنل انرجی ایجنسی، بین الاقوامی فیڈریشن برائے انسانی حقوق، یورپی اداروں جیسے کہیورپی خلائی ایجنسی، یورپی بینکنگ اتھارٹی، یورپی سیکورٹیز اینڈ مارکیٹس اتھارٹی بھی یہاں واقع ہیں۔

ایسوسی ایشن فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین ایف سی، رگبی یونین کلب ستد فرانسے پیرس میں واقع ہیں۔ 1998ء فیفا عالمی کپ کے لیے بنایا گیا 80,000 نشستوں والا استد دے فرانس ساں-دونی کے پڑوسی کمیون میں پیرس کے بالکل شمال میں واقع ہے۔ پیرس سالانہ فرنچ اوپن گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے جو رولینڈ گیروس اسٹیڈیم کی سرخ مٹی پر ہے کھیلا جاتا ہے۔ اس شہر نے 1900ء گرمائی اولمپکس اور 1924ء گرمائی اولمپکس کی میزبانی کی اور 2024ء گرمائی اولمپکس میزبانی بھی کرے گا۔ 1938ء فیفا عالمی کپ اور 1998ء فیفا عالمی کپ، 2007ء رگبی المی کپ، اسی طرح 1960ء، 1984ء اور 2016ء یوئیفا یورپی چیمپئن شپ بھی شہر میں منعقد ہوئے۔ ہر جولائی میں، ٹور دے فرانس سائیکل ریس پیرس کے ایونیو شانزے الیزے پر ختم ہوتی ہے۔